سیالکوٹ ،موجودہ حکمران میگا پروجیکٹ سے میگا کرپشن کے عالمی ریکارڈ بنا رہے ہیں،سعیداحمد بھلی ایڈوکیٹ

احتساب عدالت سے بچنے والے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، قوم (ن) لیگ کی غنڈہ گردی نہیں چلنے دے گی

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:41

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) موجودہ حکمران میگا پروجیکٹ سے میگا کرپشن کے عالمی ریکارڈ بنا رہے ہیں،میگا پروجیکٹ منصوبوں نے ملک میں غربت کے خاتمے کی بجائے ملک کو مقروض کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارپاکستان تحریک انصاف کے امیدوار پی پی121سعیداحمد بھلی ایڈوکیٹ نے موضع بجوات میں دورہ کے موقع پر ساتھیوں سے ملاقات میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ احتساب عدالت سے بچنے والے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، اداروں پر حملہ (ن) لیگ کی روایت ہے مگر قوم (ن) لیگ کی غنڈہ گردی نہیں چلنے دے گی جس طرح لیگی غنڈوں نے عدالت پر حملہ کیا وہ قابل مذمت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،انہوں نے مزید کہاکہ عوام اب حکمرانوں کے کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے اور آئندہ عام انتخابات میں اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب بنا کر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :