ڈینگی لاروا کی نگرانی کے لیے سنجیدگی اورخلوص نیت سے کام کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر
بدھ 18 اکتوبر 2017 22:10
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجودہ درجہ حرارت ڈینگی لاروے کی افزائش کے لیے انتہائی موذوں ہے لہذا ڈینگی لاروے کی نگرانی کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے اس سلسلہ میں سستی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ٹائر شاپس ،گوداموں ،کباڑخانوں،قبرستانو ں ،نرسریوں اورپانی کے جوہڑوں کا ہنگامی بنیادوں پر معائنہ کیا جائے اور ایسے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جو انسداد ڈینگی کے اصولوں پر عمل نہیں کررہے انہوں نے مزید کہا کاوہ ڈینگی کے خاتمہ کے لیے اس کے لاروئے کو تلف کرنا اور ایسی جگہوں کو ختم کرنا جہاں اس کی افزائش ممکن ہونہایت ضروری ہے اور اس سلسلہ میں عوامی شعور و آگہی کے لیے سیمینار کا اہتمام کیا جائے اور پمفلٹ تقسیم کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ سکول سطح پر زیروپیریڈ سٹارٹ کیے جائیں تاکہ طلبہ کومکمل آگہی فراہم کی جاسکے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ ہیلتھ کی 117ٹیمیں ڈینگی لاروے کی نگرانی اور عوام میں آگہی کے لیے کام کررہی ہیں۔اجلاس میں بتایا گیاکہ محکمہ ماحولیات کی جانب سے اب تک 4ہزار سے زائد معائنہ جات مکمل کیے گئے ہیں جبکہ انسداد ڈینگی اصولوں پر عمل درآمد نہ کرنے پر 89کباڑخانوں،گوداموں اور نرسری مالکان کو نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ فشریز کی جانب سے کروڑ ،لیہ ،کوٹ سلطان میںپانی کے جوہڑوں کا معائنہ کیا گیا ہے جبکہ محکمہ کے پاس ڈینگی لارواکھانے والی مچھلی کی 15000 پونگ دستیاب ہیں۔اجلاس میں ملٹی میڈیا کے ذریعے سی ای او صحت ،ڈی او ماحولیات نے بریفنگ دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.