سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات اکتوبر 12:54

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) پر فرد جرم ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ) :سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز کی سماعت کی جب کہ نامزد ملزم مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کمرہ عدالت میں موجود رہے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت نے نواز شریف کیخلاف ٹرائل روکنے ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر پر فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔اس موقع پر مریم نواز نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا ہے ۔اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں سے بھاگنے والے نہیں ، انصاف کا تماشہ بنیا جا رہا ہے ۔روز روز کی پیشیوں سے قوم کا وقت برباد کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :