آئی سی سی کا 2019تا2023تک نیا فیوچر ٹور پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ
جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:09
(جاری ہے)
یہ سیریز آئی سی سی نے ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کے درمیان متعارف کرائی ہے۔
چار سال کی مدت کے لئے ہونے والے اس پروگرام میں اگر کوئی ملک دوسرے کے خلاف کھیلنے سے انکار کرے گا تو اس ملک کو فورفیٹ پوائنٹس ملیں گے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے دو طرفہ کرکٹ روابط منقطع ہیں۔ بھارت کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کسی ملک کو دوسرے ملک کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی نہیں ہو سکتی۔بھارت نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کیا تھا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی کے خلاف 70 ملین ڈالرز ہرجانے کا دعوی کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کیس آئی سی سی کے تنازعات حل کرنے والی کمیٹی کے پاس جائے گا۔دوسری جانب نئے فیوچر ٹور پروگرام کو ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں نے آئی سی سی سے مل کر حتمی شکل دی ہے۔پاکستان بھارت کے خلاف اپنے کیس سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔ نئے فیوچر ٹور پروگرام پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کی میٹنگ میں مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔آئی سی سی اجلاس میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو پیشکش کی ہے کہ وہ نومبر میں اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجے جس کا جنوبی افریقا جلد جواب دے گا۔خیال رہے کہ ورلڈ الیون کے ساتھ جنوبی افریقا کے چھ کھلاڑی پاکستان آ چکے ہیں۔ اس لئے جنوبی افریقی بورڈ کو پاکستان کا دورہ کرنے کا کیس پیش کرنے میں آسانی ہو جائے گی۔اگر جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان آ گئی تو پھر پاکستانی ٹیم بھی جوابی دورہ کرے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.