ڈیرہ، ترقیاتی کاموں کا معیار بہتر بنانے کیلئے تمام سرکاری محکمے باہمی روابط پیدا کریں،کمشنر ڈیرہ عبد الغفور بیگ
جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:10
(جاری ہے)
محکمہ خوراک ، مواصلات ، زراعت ، لائیو سٹاک، پبلک ہیلتھ ، بہبود آبادی، ڈرگ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈیرہ، کلاچی ، درابن ، پروآ، ٹانک، فشریز و محکمہ آبپاشی کے علاوہ ضلع ڈیرہ و ٹانک کے تمام سرکاری محکموں کے افسران نے اجلاس کو علاقے میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری منصوبوں و ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا اور ان میں موجود نقائص و خامیوں سے متعلق بریفنگ دی۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ ڈی پی ایم ایف کے تحت ڈیرہ ڈویژن میں واقع سرکاری محکمو ں کی طرف سے جاری ترقیاتی سکیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا مقصد ان سکیموں کی بروقت معیاری تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے محکمہ زراعت و لائیو سٹاک کو ہدایت کی کہ اپنی ٹیموں کی مدد سے دور دراز کے علاقوں میں کسانوں اور زمینداروں میں زراعت اور لائیو سٹاک سے متعلق شعور اجاگر کریں تاکہ زراعت کی جدید ٹیکنیک اپنا کر ہم ملکی معیشت میں ممد و معاون ثابت ہو سکیں۔اسی طرح انہوں نے تمام ٹی ایم اوز کو ہدایات جاری کیں کہ آئندہ ہفتے شروع ہونے والی صفائی مہم کیلئے بھرپور اقدامات کریںشہر کی صفائی ستھرائی ہماری صحت کی ضامن ہے۔ مزید براں انہوں نے ٹی ایم او ٹانک و ڈیرہ کو ہدایات جاری کیں کہ ملازمین کی تنخواہیں فوری طور پر بحال کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ کمشنر ڈیرہ عبد الغفور بیگ نے تعلیم ، مواصلات، صحت کے محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ تعلیمی ماحول کی بہتری ، صحت ، مواصلات کے شعبوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، آپ اپنے محکموں کی طرف سے سکولوں میں ایڈیشنل کمروں کی تعمیر، بائونڈری وال، ہینڈ پمپس کی تنصیب کے علاوہ سڑکوں کی بہتر تعمیر ومرمت، ہسپتالوں و دیگر رورل ہیلتھ سنٹرز و بیسک ہیلتھ یونٹس میں ادویات و دیگر علا ج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ صحت کے مراکز میں تعمیر و مرمت کے کاموں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ اسی طرح انہوں نے ڈرگ انسپکٹرز کو میڈیکل سٹورزپر غیر معیاری اور زائد المعیادادویات ہونے کے خلاف فوری کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے محکمہ کواپریٹیو کے افسران کو ہدایت کی کہ دوردراز علاقوں میں کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے تربیتی عملہ فوری طور پر متعین کیا جائے جو کسانوں کی ترویج و ترقی کیلئے کام کرے۔ کمشنر ڈیرہ عبد الغفور بیگ نے کہا کہ صوبائی حکومت ہر ضلع میں ترقیاتی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور عوام تک ان کے اثرات سے متعلق آگاہی حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں کے معیار اور ان کی بروقت تکمیل پر ہرگز سمجھوتہ نہ کیا جائے، علاوہ ازیں تمام افسران اپنے عملے سمیت دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائیں ، صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، اپنے فرائض منصبی کو دیانت داری سے سرانجام دیں، فرائض کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہونے دیں، غفلت کے مرتکب ہونے اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.