امریکہ اور بھارت کا پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کیخلاف گٹھ جوڑتشویش ناک ہے ،بھارت کو پاکستان کی نگرانی سونپنے کی امریکی خواہش قابل مذمت ہے،پروفیسر ساجد میر
جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:02
(جاری ہے)
امریکہ پاکستان کو مجبور کررہا ہے کہ وہ اسکے مفادات کی خاطر اپنے سفاک دشمن بھارت کی نگرانی قبول کرلے ،ایسے حالات میںاپنی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہمارے پاس ایٹمی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کے سوا کوئی آپشن باقی نہیں رہتا۔
امریکہ پاکستان کی سلامتی کے درپے بھارت کے ہاتھ مضبوط کریگا تو ہمیں اپنے دفاع کیلئے چین اور روس سے روابط بڑھانا ہوںگے اورہم اپنی سلامتی کی خاطر کسی بھی حد تک جانے میں مکمل حق بجانب ہوں گے۔ انہو ں نے کہا کہ ڈور مور کا مطالبہ کرنے والوں کا جاننا ہو گا کہ پاکستانی معیشت کسی طور پر مذید جنگی اخراجات برداشت کرنے کی متحمل نہیں ، ہمیں نومور کی پالیسی پر گامزن رہنا ہوگا۔ امریکہ خود بھارت پر فیصلہ کن دباو ڈالنے کا تیار نہیں جس کے نتیجے میں تنازعہ کشمیر پر دیرپا حل نکل آئے۔ ان کاکہنا تھاکہ امریکہ کی طرف سے بھارت کو سیاسی، معاشی اور عسکری حوالوں سے طاقتور بنانے کی حکمت عملی پاکستان کے غم وغصہ میں اضافہ کررہی ہے۔ امریکہ جنوبی ایشیا میں تقسیم کرو اور حکومت کرو کا فارمولہ کامیابی سے آزما رہا۔ بھارت کو پاکستان کے خلاف تیار کرنے کے علاوہ چین کے اثررسوخ کو کم کرنے کے لیے بھی اس کی ہمت بڑھائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس خطے میں اپنی غیر جانبداری ثابت نہیں کرسکا۔ بدقسمتی سے جنوبی ایشیائ میںعالمی برداری کسی صورت بھی مثبت کردار ادا کرتی دکھائی نہیں دے رہی۔مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.