پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر صحت مندانہ سطح پر موجود ہیں، وزارت خزانہ
آئندہ مہینوں میں مثبت معاشی رجحانات کو تقویت ملنے کے ساتھ ساتھ یہ ذخائر صحت مندانہ سطح پر برقرار رہیں گے، ترجمان کمرشل فنانسنگ کی منصوبہ بندی وسائل میں خلا کو پٴْر کرنے اور بیرونی حوالے سے معاونت کے لیی2017-18 کے میزانیاتی حجم کے لحاظ سے کی گئی ہے اور ملکی بیرونی قرضہ کی ذمہ داری میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، بیان
جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:37
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ 2013 میں جی ڈی پی کی شرح کے لحاظ سے بیرونی قرضہ 21.4 فیصد تھا جبکہ 2017میں یہ شرح کم ہو کر 20.6 فیصد رہ گئی ہے جو ملک کے بیرونی قرضہ میں 80 بنیادی پوائنٹس کی مجموعی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملک کا بیرونی قرضہ قابل برداشت سطح پر ہے اور بھارت، سری لنکا، مصر جیسی کئی قابل موازنہ اقتصادیات سے بہت کم ہے،اسی طرح رواں مالی سال کے لیے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی ذمہ داری 5.8 ارب ڈالر ہے جو گذشتہ برس 6.44 ارب ڈالر کی تھی۔وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل صحت مندانہ سطح پر موجود ہیں، ذخائر میں یہ اضافہ برآمدات، ترسیلات زر، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری، سرکاری اور دیگر نجی وسائل کی بنا پر رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں حاصل ہونے والی نمایاں بہتری ہے۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ سال کے قابل موازنہ عرصہ کے مقابلہ میں جولائی سے اگست 2017 کے دوارن برآمدات میں 17.7 فیصد، ترسیلات زر میں 13.2 فیصد اضافہ ہوا، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 180 ملین ڈالر کے مقابلہ میں جولائی۔اگست 2017کے دوران 458 ملین ڈالر رہی جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 15.9 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔ ۔مزید قومی خبریں
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.