پاکستان کا غیر ملکی زرمبادلہ صحت مندانہ سطح پر موجودہے ،ْوزار ت خزانہ
جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:57
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ 2013 میں جی ڈی پی کی شرح کے لحاظ سے بیرونی قرضہ 21.4 فیصد تھا جبکہ 2017میں یہ شرح کم ہو کر 20.6 فیصد رہ گئی ہے جو ملک کے بیرونی قرضہ میں 80 بنیادی پوائنٹس کی مجموعی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملک کا بیرونی قرضہ قابل برداشت سطح پر ہے اور بھارت، سری لنکا، مصر جیسی کئی قابل موازنہ اقتصادیات سے بہت کم ہے،اسی طرح رواں مالی سال کے لیے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی ذمہ داری 5.8 ارب ڈالر ہے جو گذشتہ برس 6.44 ارب ڈالر کی تھی۔وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل صحت مندانہ سطح پر موجود ہیں، ذخائر میں یہ اضافہ برآمدات، ترسیلات زر، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری، سرکاری اور دیگر نجی وسائل کی بنا پر رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں حاصل ہونے والی نمایاں بہتری ہے۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ سال کے قابل موازنہ عرصہ کے مقابلہ میں جولائی سے اگست 2017 کے دوارن برآمدات میں 17.7 فیصد، ترسیلات زر میں 13.2 فیصد اضافہ ہوا، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 180 ملین ڈالر کے مقابلہ میں جولائی۔اگست 2017کے دوران 458 ملین ڈالر رہی جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 15.9 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.