کرپشن الزامات میں 5سرکاری افسران کے نام ای سی ایل فہرستوں میں شامل کرنے کی سفارشات کی گئی ہیں، نیب

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) کرپشن کے الزامات میں پانچ سرکاری افسران کے بیرون ملک جانے پرپابندی عائد کرنے اور ان کے نام ای سی ایل فہرستوں میں شامل کرنے کی سفارشات کی گئی ہے نیب ، صوبائی احتساب بیورو کی جانب سے بعض سابق افسران اور موجودہ افسران کے خلاف کرپشن کے سلسلے میں تحقیقات شروع کی ہیںان افسران کے بیرون ملک ممکنہ طور پر فرار ہونے کے خدشات کے پیش نظر ان کے نام ای سی ایل فہرستوں میں شامل کرنے کی سفارشات وزارت داخلہ کو کر دی گئی ہے جس میںکہا گیا ہے کہ پانچ سرکاری افسران کے نام ای سی ایل فہرستوں میں شامل کیا جائے تاکہ یہ افسران بیرون ملک فرار نہ ہو سکے جبکہ ان افسران کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات پشاور سمیت ملک کے تمام بینکوں سے طلب کر لی ہے

متعلقہ عنوان :