پمز واحد ہسپتال ہے جہاں جڑواں شہروں کے علاوہ خیبر پختونخوا اور دوردراز علاقوں سے مریض آتے ہیں، صاحبزادہ طارق اللہ
ہفتہ 21 اکتوبر 2017 16:22
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ پمز کبھی یونیورسٹی نہیں بنے گا،جان دے دیں گے لیکن یونیورسٹی نہیں بننے دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بل اسمبلی میں پیش نہ کیا تو اسمبلی کیا کرے گی،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری چکر دینے چھوڑ دیں،پی ٹی ائی کے علی اعوان نے کہا کہ پمز ہسپتال کو یونیورسٹی کے ساتھ ملانے سے ملازمین کے تمام سرکاری حقوق سلب ہو گئے ہیں،بیس پچیس سال نوکری کرنے والے کہاں جائیں گے،کے پی کے میں سب سے زیادہ تنخواہ ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل سٹاف کو دی جا رہی ہے۔ہفتہ کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد کے ڈاکٹروں، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے پمز کو شہید زوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے علحیدہ نہ کرنے کے خلاف گذشتہ روز بڑا احتجاجی جلسہ کیا۔جلسہ میں جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں محمد اسلم، قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ سمیت اسلام آباد کے مخلتف یونین کونسل کے نمائندو اور یونینز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔احتجاجی جلسہ کے شرکاحکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ منگل تک کیبنٹ سے پمز ہسپتال کو یونیورسٹی سے علحیدگی کا آرڈنینس جاری نہ ہوا تو ہسپتال کو مکمل بند کیا جائے گا۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں اسلم نے کہا کہ اسلام اباد میں کم ازکم پانچ پمز ہسپتال بننے چاہئے لیکن حکومت اس کو بھی ختم کرنا چاہتی ہے۔انھوں نے کہا کہ پمز کبھی یونیورسٹی نہیں بنے گا،جان دے دیں گے لیکن یونیورسٹی نہیں بننے دیں گے۔انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بل اسمبلی میں پیش نہ کیا تو اسمبلی کیا کرے گی،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری چکر دینے چھوڑ دیں،اپ لوگوں نے سازش کوکامیاب نہیں ہونے دینا،حکومتیں اس طرح کے ماحول میں لالچ دیتیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت دس مزید یونیورسٹیاں بنائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن پمز کو فلاحی ادارہ رہنے دو،اپ لوگ اپنی جدوجہد جاری رکھیں اور اپ اپنا حق لے کر رہیں گے۔جماعت اسلامی صاحبزادہ طارق اللہ نے خطاب میں کہا کہ پمز اسلام اباد کا واحد ہسپتال ہے جہاں جڑواں شہروں کے علاوہ خیبر پختونخوا اور دوردراز علاقوں سے مریض آتے ہیں اب ہسپتال میں احتجاج کے باعث مریض واپس جاری ہیں۔انھوں نے کہا کہ پمز کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں آوازآٹھائی ہے لیکن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کبھی مطمئن نہیں کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ دو تاریخ کے اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاو نوٹس دوں گا،اگر مطالبات نہ مانے گئے تو اپ اسمبلی کے باہر احتجاج کریں گے ہم اپ کے ساتھ ہوں گے۔پی ٹی ائی کے علی اعوان نے کہا کہ پمز ہسپتال کو یونیورسٹی کے ساتھ ملانے سے ملازمین کے تمام سرکاری حقوق سلب ہو گئے ہیں،بیس پچیس سال نوکری کرنے والے کہاں جائیں گے،کے پی کے میں سب سے زیادہ تنخواہ ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل سٹاف کو دی جا رہی ہے،ہم نے کے پی کے میں ہسپتالوں کو خودمختاری دی،پی ٹی ائی پمز ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے،دو نومبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلا لیا گیا ہے اگر اس میں بل منظور نہیں کرتے تو ہم اپ کے ساتھ احتجاج کریں گے۔جلسہ کے شرکانے مطالبہ کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔مزید قومی خبریں
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.