حضرت بہا ء اللہ کے 200ویں یوم پیدائش کے حوالے سے لاہور میں خصوصی تقریب
بہائی کمیونٹی امن،بھائی چارہ اور اخوت کے مشن کو آگے پھیلانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے ‘خلیل طاہر سندھو حضرت بہا ء اللہ کی تعلیمات میںانسانیت کی خدمت اور ایک متحد دنیا کو فروغ دینا شامل ہے‘صوبائی وزیر انسانی حقوق
ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:42
(جاری ہے)
تقریب کو فیسز آف پاکستان اور بہائی کمیونٹی نے مشترکہ طور پر ملکر منعقد کیا۔ممبر آف بہائی انٹرنیشنل کمیونیٹی ڈاکٹر روہیہ مفیدی نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ بہائی کمیونیٹی کا مقصد اتحاد،بھائی چارہ اور امن کو فروغ دینا ہے۔
صدر فیسز آف پاکستان جاوید ولیم نے کہا کہ محبت اور بھائی چارہ کو بنیادبنا کر تمام انسانوں کو ایک مرکز پرلانا ہی بہائی عقیدہ ہے اور اس حوالے سے بہائی کمیونیٹی ایک کلیدی کردار نبھا رہی ہے۔صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں کو معزز پیدا کیا ہے اور حضرت بہاء اللہ فرماتے ہیں کہ : ہم نے تمہیں ایک ہی مٹی سے تخلیق کیا ہے تاکہ ہم خود کو دوسروں پر ترجیح نہ دیں:اگر ہر مرد اور عورت اس بات کو سمجھ جائے تو دنیا کے تمام لوگ متحد ہو جائیں۔انکی تعلیمات میں جسمانی وجود کے حقیقی مقصد کا استعمال بتایا جا تا ہے،ان کے قول کے مطابق: ہر صاحب بصیرت پر لازم ہے کہ ابدی حقیقت پر نظر جمائی:جسم مادی ہے جبکہ روح ابدی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بہائی کمیونٹی اپنے اردگرد کے لوگوں میں امن،بھائی چارہ اور اخوت کے پیغام کو پھیلارہی ہے اورپاکستان کی ترقی اورخوشحالی میںبہائی کمیونٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرر ہی ہے۔ تقریب کے اختتام پر حضرت بہاء اللہ کے 200ویں یوم پیدائش کو منانے کے لئے مشترکہ طور پر کیک کاٹا گیا اور صوبائی وزیر کو فیسز آف پاکستان اور بہائی کمیونیٹی لاہور کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔مزید قومی خبریں
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.