پاکستان میں اقلیتوں کو میڈیا پر اُس طرح سے کوریج نہیں ملتی جتنا اُن کا حق ہے،شفقت محمود

پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں تمام مذاہب کے افراد کو ایک دوسرے کے مذہبی و دینی عقائد کا احترام کرنا چاہئے،ایم پی اے وحید گل

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2017ء) جرنلسٹ فار ڈیموکریسی اینڈ ہیومین رائٹس (جے ڈی ایچ آر) کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق اور میڈیا پر اُن کے مسائل کی کوریج کے حوالے سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا ، جے ڈی ایچ آر کے صدر شفقت محمود نے شرکاء نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں کو میڈیا پر اُس طرح سے کوریج نہیں ملتی جتنا اُن کا حق ہے اُنہوں نے کہا کہ ایسی نشستوں کا اہتمام کرنے کا مقصد بھی یہ ہے کہ میڈیا اور اقلیتوں کے مابین ایسے روابط قائم کئے جائیں کہ جس سے میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو اقلیتوں کے مسائل اور اُن کے تحفظات سے آگاہ کیا جاسکے اور اُن کے مسائل کو عوام تک پہنچایا جاسکے ، مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی وحید گل نے تقریب کی صدارت کی ، تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک دوسرے کے مذہبی و دینی عقائد کا احترام کرنا چاہئے انہوں نے کہاکہ ہمیں کسی کے بھی مذہب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہ اس کا ئنات میں قدرت کے وجود سے کوئی قوم انکاری نہیں وہی اس نظام ہستی کو چلارہاہے۔جبکہ امر ناتھ رندھاوا نے ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں اپنے آپ کو مکمل تحفظ میں محسوس کرتے ہیں مگر چند ایک ایسے مسائل ہیں جن کا حل ہونا بہت ضروری ہے ،اپنے مذہبی رسومات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس وقت ہمارے لوگ مرتے ہیں اُس وقت ہم کو اپنے مذہبی رسومات کے مطابق اُن کو جلانے میں بہت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے علاوہ پاکستان میں کٹاس راج پر جس وقت مذہنی تہوار منعقد ہوتا ہے تو بھارت سے آئے ہندوں یاتریوں کو تو وہاں جانے کی اجازت ہوتی ہے جب کہ ہم پاکستانی اُس تہوار کی طرف جابھی نہیں سکتے ایسا نہیں ہونا چاہیے ، خالد شہزاد نے کرسچن کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نصاب کو مسیحی مذہب کے مطابق تیار کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود آج تک ہمارے نکاح کو اندراج نہیں کیا جا رہا ،تقریب میں ایم پی اے وحید گل، جے ڈی ایچ آر کے صدر شفقت منیر ، شائستہ ملک، خالد شہزاد ، امر ناتھ رندھاوا سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :