جامعہ پشاور، وی سی کا ٹیچرزکمیونٹی سنٹر کا دورہ ،پیوٹا عہدیداروں سے ملاقات

اتوار 22 اکتوبر 2017 13:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے ٹیچرز کمیونٹی سنٹر کا دورہ کیا اور پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پیوٹا کے صدر ڈاکٹر جمیل چترالی اور جنر ل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے ان کا استقبال کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر آصف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے انتظامی و تعلیمی معاملات کو بہتر چلانے کیلئے پیوٹا کو ایک قدم آگے آنا ہو گا اور اپنی تجاویز پیش کر نا ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :