خواجہ ناظم الدین کی تحریک پاکستان میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، پروفیسر ڈاکٹر پروین خان

اتوار 22 اکتوبر 2017 17:30

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) خواجہ ناظم الدین قائداعظم محمد علی جناحؒ کے دست راست اور مخلص ساتھی تھے۔ وہ ایک ذمہ دار رہنما اور پاکیزہ کردار کے مالک تھے۔ خواجہ ناظم الدین نے تحریک پاکستان میں جو خدمات انجام دیں‘ وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے مادرِ ملت سنٹر کی کنوینر اور دانشور پروفیسر ڈاکٹر پروین خان نے تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما خواجہ ناظم الدین کی 53 ویں برسی کے سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں منعقدہ خصوصی لیکچر کے دوران کیا۔

اس لیکچر کا اہتمام نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔ پروگرام کا آغاز حسب معمول تلاوت کلام پاک‘ نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانے سے ہوا۔پروفیسر عالیہ بتول نے کہا کہ یہ ملک بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے ،ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے۔ملکی تعمیر وترقی میں ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔