ایران ہماری ریاست کو فرقوں اور ملیشیاں سے بدلنا چاہتا ہے،یمن

اتوار 22 اکتوبر 2017 17:41

ریا ض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) یمنی وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی نے ایک بار پھر ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پورے خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ اور انارکی میں اضافے کا ذریعہ بن رہا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکی وزیر خارجہ کے معاون ڈیوڈ سیٹرفیلڈ سے ملاقات کے دوران المخلافی نے کہا کہ تہران یمن میں ریاست کو فرقوں اور فوج کو ملیشیاں سے بدل ڈالنے کے لیے کوشاں ہے تا کہ اس کا انارکی پھیلانے کا منصوبہ قائم و دائم رہے۔

یمنی حکومت نے ملک کے مشرق میں ارخبیل سقطر کے ساحلوں کے مقابل ایک ایرانی بحری جہاز پکڑ لینے کا اعلان کیا تھا جس پر 19 ملاح سوار تھے ۔یمنی وزیراعظم احمد بن عبید بن دغر نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ مذکورہ بحری جہاز کو ارخبیل سقطری کے ایک جزیرے عبدالکوری پر موجود مچھیروں نے پکڑا۔

متعلقہ عنوان :