پشاورپولیس نے جعلی ڈاکٹر کوگرفتارکرلیا

حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس میں خودکوڈاکٹرظاہرکرنیوالے جعل ساز کوحراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) پشاورپولیس نے جعلی ڈاکٹر کوگرفتارکرلیا، حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس میں خودکوڈاکٹرظاہرکرنیوالے جعل ساز کوحراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خودکوڈاکٹرظاہرکرنیوالے جعل سازقدرت اللہ کوگرفتارکرلیا ہے،بنوں کے رہائشی جعلی ڈاکٹر قدرت اللہ ایچ ایم سی میں مریضوں کا معائنہ کرتے تھے۔ میٹرک پاس ڈاکٹر کے حوالے سے میڈیا میںخبر آنے پر فرارہوئے تھے،پولیس کے مطابق جعل سازڈاکٹر ایچ ایم سی کے علاوہ پرائیویٹ کلینک میںبھی کام کرتے تھے۔جعل سازڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :