Live Updates

بلاول بھٹو کا عمران خان کو لال شہباز قلندر کے مزار کے اندر جانے کی اجازت نہ دینے کی خبروں کا نوٹس

چیئرمین پیپلز پارٹی کی حکومت سندہ معاملے کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی قائم کر کے رپورٹ پیش کی کرنے کی ہدایت

پیر 23 اکتوبر 2017 20:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا میں آنے والی ان رپورٹس کا نوٹس لیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان کو لال شہباز قلندر کی مزار کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے حکومت سندہ کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی قائم کی جائے اور اس کی رپورٹ پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گو کہ پولیس اور مقامی انتظامیہ کے افسران میڈیا کے روبرو یہ وضاحت کر چکے ہیں کہ عمران خان نے اپنے مسلحہ پرائیویٹ گارڈز کے ساتھ دربار کے اندر جانا چاہا تو درگاہ کے رکھوالوں نے انہیں ایسا کرنے سے روکا جبکہ عمران خان کیے دیگر رفقا کو ان کے گارڈز کے بغیر اندر جانے کی اجازت دی گئی اور انہوں نے مزار کے اندار داخل ہوکر فاتحہ خوانی بھی کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے ہدایت کی کہ مذکورہ تحقیقاتی رپورٹ جلد از جلد مکمل کی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ اولیا اکرام کی درگاہوں کا احترام ملحوظِ خاطر رکھنا چاہیے اور انہیں سیاسی مقاصد اور پوائنٹ اسکورنگ کے لیئے استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات