اگر پودوں کو اپنے بیڈ روم میں رکھا جائے تو صحت کے حوالے سے بہت سے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں، ناساسائنسدان
کمرے میں سائیڈ میز پر تھوڑا سا سبزہ رکھنے سے نیند اور صحت بہتر ہوتی ہے، پودوں کی موجودگی سے دبائو اور بے چینی کم ہوجاتی ہے، تحقیق
بدھ 25 اکتوبر 2017 14:04
(جاری ہے)
ایلو ویراناسا نے اس پودے کو فضائی آلودگی مٹانے والے بہترین پودوں میں سے ایک پودا قرار دیا ہے کیونکہ یہ رات بھر مسلسل آکسیجن خارج کرتا رہتا ہے جبکہ یہ پودا بینزین سے نمٹتا ہے اور فضا کو صاف رکھتا ہے۔
انگلش آئی وی امریکن کالج آف الرجی، استھما اینڈ امیونولوجی کے محققین کا کہنا ہے کہ یہ پودا خاص طور پر صرف 12 گھنٹوں کے اندر فضا میں موجود پھپھوندی کا 78 فیصد خاتمہ کرتا ہے۔ڈوارف ڈیٹ پام یہ پودا سخت جان، خشک سالی برداشت کرنے والا اور لمبی زندگی جینے والا پودا ہے جو گھر میں موجود فضائی آلودگی کا خاتمہ کرتا ہے، خاص کر کیمیائی مرکب زائلین کا جو کہ ہائیڈرو کاربن کی ایک قسم ہے۔بوسٹن فرن ناسا کی فضا کو صاف رکھنے والے پودوں کی فہرست میں یہ پودا نویں نمبر پر ہے جو آتش گیر گیس کا خاتمہ کرنے کی خصوصیت رکھتا ہے۔چائنیز ایور گرین اس پودے کی خصوصیت زیادہ سے زیادہ ٹاکسن (ایک قسم کا ناپائیدار نامیاتی زہر جو زندہ یا مردہ عضویات سے پیدا شدہ اشیا میں ہو)کا خاتمہ کرنا ہے۔پیس للی یہ خوبصورت پودا فضا کو صاف کرکے 60 فیصد تک بہتر بناسکتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ پودا پھپھوندی برزہ یا تخمک (نباتی تولیدی خلیی)کو بھی اپنے پتوں میں جذب کرلیتا ہے۔اسپائیڈر پلانٹ یہ پودا کمرے سے صرف دو دن کے اندر 90 فیصد تک فضا میں موجود ٹاکسن کا خاتمہ کرتا ہے۔ یہ خاص طور پر ایسے لوگوں کیلئے مفید ہے جنہیں دھول سے الرجی کی شکایت رہتی ہے۔لیڈی پام یہ پودا ان موثر ترین پودوں میں سے ایک ہے جو فضا سے آتش گیر گیس، امونیا، زائلین اور ٹالوین(بے رنگ ، آتشگیر مائع ہائیڈروکاربن جو پیٹرولیم اور تار کول سے برآمد ہوتا ہی)کو صاف کرتا ہے۔ویپنگ فِگ یہ پودا ایسی آلودگی سے نمٹتا ہے جو کارپینٹنگ اور فرنیچر سے خارج ہوتی ہے جیسے کہ فارمل ڈی ہائیڈ، بینزین اور ٹرائی کلورو تھائی لین۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.