ہواوے ٹیکنالوجیز کی میانمر کیلئے 7لاکھ ڈالر کی امداد

امداد پندرہ سماجی پروگراموں کیلئے دی گئی ، قدیم عمارتوں کی بحالی کا کام کیا گیا

اتوار 29 اکتوبر 2017 13:40

یانگان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2017ء) چینی ہواوے ٹیکنالوجیز کمپنی نے کارپوریٹس سماجی ذمہ داری(سی ایس آر ) کے 15پروگراموں کے تحت میانمر میں 2016-17کے دوران 680000ڈالر کی امداد فراہم کی ہے، اس عرصے کے دوران سی ایس آر نے اس عرصے کے دوران ہواوے میانمر نے کئی سی ایس آر سرگرمیاں انجام دیں جن میں قدیم عمارتوں کی بحالی اور مرمت کے علاوہ میانمر کی باقیات کا تحفظ بھی شامل ہے جو سیلاب زدہ علاقے میں شامل تھیں ۔

(جاری ہے)

ہواوے ٹیکنالوجیز یانگان کمپنی لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو زینگ لی مین کا کہنا ہے کہ کمپنی خستہ حالت عمارتوں اور باقیات کی بحالی کیلئے اہم خدمات انجام دے رہی ہے،اس پروگرام کے تحت 1500طلباء کی بھی امداد کی گئی ،چینی سفیر ہانگ لیانگ نے بتایا کہ چینی کمپنیوں کی طرف سے میانمر میں ترقی کو فروغ دینے کیلئے سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جارہا ہے جس سے تعلیم ، صحت ، قدرتی آفات اور غربت کے شعبوں میں کام کیا جا ئے گا ،ہواوے 2003ء سے میانمر میں کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :