چھاتی کے کینسرمیں مبتلا خواتین سے انوکھا اظہار یکجہتی

سعودی خاتون اینکر نے براہ راست ٹی وی شو میں سر کے بال منڈوا لئے

بدھ 1 نومبر 2017 18:02

چھاتی کے کینسرمیں مبتلا خواتین سے انوکھا اظہار یکجہتی
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2017ء)دنیا بھر میں چھاتی کے سرطان جیسے موذی مرض کے پھیلااسے متعلق آگاہی مہم کے دوران معروف خاتون سعودی ٹی وی اینکر امیمہ التمیمی اس مرض میں مبتلا خواتین سے اظہار یکجہتی کے لئے اپنے براہ راست ٹی وی شو میں سر کے بال منڈوا لئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماہر نفسیات اور ٹی وی اینکر امیمہ التمیمی خلیجیہ چینل پر ‘سیدتی’ کے عنوان سے ایک مقبول عام پروگرام پیش کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

امیمہ نے سر کے بال منڈوانے سے قبل ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ چھاتی کے سرطان پر کافی گفتگو کر چکی ہیں۔ اب وہ ایک بے نظیر اقدام کرنے جا رہی ہیں۔ امیمہ نے بال منڈوانے کیلئے انائنسر کی نشست سے اٹھتے وقت ناظرین سے درخواست کی کہ وہ آخری لمحے تک مجھے دیکھتے رہیں۔ اس پروگرام کا اختتام وہ انتہائی خوبصورت پیغام دیے کر کرنا چاہیں گی۔اینکر امیمہ اپنے پروگرام میں بار بار یہ کہتی رہیں کہ چھاتی کا سرطان آزمائش نہیں بلکہ ربانی عطیہ ہے۔ بال منڈواتے ہی امیمہ کو انکی رفیقِ کار عبیر البال نے پیار کیا اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر زار و قطار رو کر منظر کو انتہائی جذباتی بنا دیا۔