نائجیریا کی مسجد میں خودکش دھماکے میں 5 افراد جاں بحق

بدھ 1 نومبر 2017 22:05

نائجیریا کی مسجد میں خودکش دھماکے میں 5 افراد جاں بحق
ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2017ء) نائجیریا کی مسجد میں خودکش دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں خودکش بمبار نے مسجد میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ْ حکام کے مطابق دھماکا فجر کے وقت ہوا اور خودکش حملہ آور نمازی کے بھیس میں مسجد میں داخل ہوا۔

فوری طور پر حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم عام طورپرنائیجریا میں دہشتگرد تنظیم بوکوحرام کی جانب سے حملے کئے جاتے رہے ہیں جس کی ذمہ داری بھی وہ قبول کرتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ابوجا شہر کے پناہ گزینوں کے کیمپ میں بھی اسی نوعیت کے حملے میں 14 افراد مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :