کوئٹہ پولیس کی کاروائی،منشیات اور اسلحہ برآمد ،ایک شخص گرفتار

بدھ 1 نومبر 2017 22:34

کوئٹہ پولیس کی کاروائی،منشیات اور اسلحہ برآمد ،ایک شخص گرفتار
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 نومبر2017ء) کوئٹہ میں سٹی نالہ کے قریب تھانہ سول لائن ،پولیس کی کارروائی میں منشیات اور اسلحہ برآمدکرکے مختلف مقدمات میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سول لائن تھانے کے ایس ایچ او امین جعفر نے ایس ڈی پی او سول لائن عاصم صافی اور ایس پی سٹی عبداللہ جان آفریدی کے ہمراہ چھاپہ مار کر سٹی نالے کے قریب سے منشیات فروخت کرنے والے شخص عبداللہ عرف سولئی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین کلو گرام چرس ایک ٹی ٹی پستول برآمدکرلیاہے پولیس کے مطابق مذکورہ ملزم مختلف مقدمات میں پولیس کو نامزد تھا گرفتار ملزمن کے تحقیقات کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :