لندن میں ممکنہ دہشتگردی کا واقعہ، کار سوار نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی

بدھ 1 نومبر 2017 22:50

لندن میں ممکنہ دہشتگردی کا واقعہ، کار سوار نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا ..
لندن:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 1نومبر2017ء) لندن کے علاقے کووینٹ گارڈن ایریامیں کار راہگیروں پرچڑھ گئی جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لندن کے علاقے کووینٹ گارڈن جو کہ تفریحی لحاظ سے کافی مشہور سمھجا جاتا ہے میں کار سوار نےگاڑی راہگیروں پر چڑھادی جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ لندن پولیس کے مطابق واقعہ ممکنہ طور پر دہشتگردی کا نہیں بلکہ ایک ٹریفک حادثہ لگتا ہے۔

متعلقہ عنوان :