مکہ المکرمہ ک قدیم ترین بندرگاہ ، اسلام سے پہلے قائم کی گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 2 نومبر 2017 17:17

مکہ المکرمہ ک قدیم ترین بندرگاہ ، اسلام سے پہلے قائم کی گئی
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 نومبر 2017ء) سعودی محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ نے تیسری صدی ہجری سے لیکر 8 ویں صدی ہجری تک ”السرین شہر میں مکہ مکرمہ ریجن کی انتہائی اہم بندرگاہ کے قائم ہونے کے عرصے سے پردہ اٹھایا اور بتایا کہ یہ بندرگاہ اسلام کی آمد سے پہلے ہی سے قائم تھی جو کہ سعودی عرب کے تاریخی خزانوں کا مجموعہ ہے۔

(جاری ہے)

السرین شہر مشہور وادی حلیہ کے میدانی علاقے میں واقع ہے۔

عربی تاریخ بیان کرنے والوں نے تاریخی کتابو ں میں بتایا ہے کہ السرین شہر کی بندرگاہ اسلام کی آمد سے پہلے قائم کی گئی تھی۔ عرب معاشرے میں اسلام پھیلنے کے عرصے کے دوران یہ شہرتیسری صدی ہجری سے لیکر 8 ویں صدی ہجری تک انتہائی اہم رہاہے۔ یہ شہر مکہ مکرمہ سے 245 کلو میٹر جنوب اور جدہ سے 220 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ بندرگاہ 4 کلو میٹر طویل ہے۔

متعلقہ عنوان :