نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد لاہور جائیں گے جہاں وہ سیاسی رہنمائوں کے ساتھ ملاقاتیں اور مشاورت کریں گے، اسحاق ڈار ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور آج کل میں پتا چلے گا کہ وہ کب پاکستان آئیں گے

وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 3 نومبر 2017 13:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2017ء) وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد لاہور جائیں گے جہاں وہ سیاسی رہنمائوں کے ساتھ ملاقاتیں اور مشاورت کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ عدالت عدلیہ نے تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے کا جو فیصلہ صادر کیا تھا اس کے مطابق یہ یکجا ہو جائیں گے۔

بیگم کلثوم نواز کی بیماری اور نواز شریف کی لندن واپسی کے حوالے سے سوال پر وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت بارے اچھی خبریں آئیں گی، ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہو رہی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو نواز شریف ضرور لندن جائیں گے۔ طارق فضل چوہدری کا اسحاق ڈار کی طبیعت بارے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اسحاق ڈار ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور آج کل میں پتا چلے گا کہ وہ کب پاکستان آئیں گے۔