زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے قائم مقام وی سی ڈاکٹر ظفر اقبال کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست پر گورنر و پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

جمعہ 3 نومبر 2017 16:47

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے قائم مقام وی سی ڈاکٹر ظفر اقبال کو عہدے ..
لاہور۔3 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست پرگورنر پنجاب اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

عدالت کے رو برودرخواست گزار اقرار حسین کے وکیل سعد رسول نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلرڈاکٹرظفراقبال کو قائم مقام وائس چانسلر تعینات کیا گیا مگروہ مستقل طور پرعہدے پر براجمان ہو چکے ہیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ قائم مقام وائس چانسلر کو طویل عرصے تک عہدے پر کیسے برقرار رکھا جا سکتا ہے،عدالت کوعہدے پر براجمان شخص کی اہلیت کے علاوہ یہ دیکھنا ہے کہ عہدے پر براجمان شخص قانونی طریقے سے تعینات ہوا یا نہیں ۔

سماعت کے دوران زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے قانونی مشیر ملک اویس خالد نے عدالت کو بتایا کہ یونیورسٹی ایکٹ کے سیکشن تیرہ کے تحت پرو وائس چانسلر ہی قائم مقام وائس چانسلر تعینات کئے جا سکتے ہیں،جس پر عدالت نے گورنر پنجاب اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :