وزیر توانائی نے حالیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کی وجہ سموگ کو قرار دیدیا

آئندہ ڈیڑھ ماہ میں صورتحال میں بہتری آجائے گی ،حکومتی ادارے واجبات ادا نہیں کر رہے، قومی مفاد کے لئے نیپرا کو اپنے قانون میں ترمیم کرنا ہو گی، بجلی کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے 30 ہزار ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنا ہو گا،بیشتر ڈسٹری بیوشن کمپنیاں حکومت کی مرضی کے مطابق کام نہیں کر رہی،اویس لغاری

جمعہ 3 نومبر 2017 23:50

وزیر توانائی نے حالیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کی وجہ سموگ کو قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے حالیہ دنوں میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کی وجہ سموگ کو قرار دیتے ہوئے آئندہ ڈیڑھ ماہ میں صورتحال کی بہتری کی نوید سنا دی ۔ وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ حکومتی ادارے واجبات ادا نہیں کر رہے ۔ قومی مفاد کے لئے نیپرا کو اپنے قانون میں ترمیم کرنا ہو گی۔

اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے 30 ہزار ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر ڈسٹری بیوشن کمپنیاں حکومت کی مرضی کے مطابق کام نہیں کر رہی ۔ ڈسکوز کو اپنی کارکردگی بڑھانا ہو گی۔ اویس لغاری نے کہا کہ ڈسکوز کی جانب سے اوور بلنگ کی شکایات موصول ہو رہی ہیں ۔ اوور بلنگ پر تین سال قید کی سزا کے معاملے پر جلد فیصلہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فرنس آل کے پاور پلانٹ بند کر دیئے ہیں ۔ سموک کی وجہ سے سسٹم ٹرپ کر گیا ہے ۔ طلب اور رسد میں فرق کے باعث لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ اویس لغاری نے کہا کہ وزارت توانائی کا ڈھانچہ مزید بہتر کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ آئندہ ڈیڑھ ماہ میں بہتر نتائج ملیں گے ۔ اویس لغاری نے کہا کہ شنگھائی الیکٹرک کے آنے سے سسٹم میں بہتری آئے گی۔ کے الیکٹرک میں ابراج گروپ کے آنے سے کے ایکٹرک کے سسٹم میں بہتری آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :