نیب کی جانب سے نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات معلوم کرنے کیلئے مختلف ممالک کو لکھے گئے خطوط کے جواب موصول ہونے لگے

دبئی اور سعودی عرب نے اثاثوں کی تفصیل دینے پر آمادگی ظاہر کر دی،برطانیہ کا نواز شریف خاندان کی آف شور کمپنیوں اور بینک تفصیلات فراہم کرنے سے انکار

ہفتہ 4 نومبر 2017 23:50

نیب کی جانب سے نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات معلوم کرنے کیلئے مختلف ..
لندن /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2017ء) نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات معلوم کرنے کے لئے مختلف ممالک کو لکھے گئے خطوط کے جواب موصول ہونے لگے ، دبئی اور سعودی عرب نے اثاثوں کی تفصیل دینے پر آمادگی ظاہر کر دی جب کہ برطانیہ نے نواز شریف خاندان کی آف شور کمپنیوں اور بینک تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ، مختلف ممالک کو نیب کی جانب سے کل 21 خط لکھے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق برطانیہ نے نواز شریف خاندان کے خلاف آف شور کمپنیوں اور بینک تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا اور کہا گیا کہ نیب کے خط میں فراہم کردہ معلومات ناکافی ہیں ۔ نیب نے برطانوی حکام کا جواب مایوس کن قرار دے کر اسے والیم 10 کا حصہ بنا دیا ۔ دوسری جانب دبئی اور سعودی عرب نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات دینے پر آمادہ ہو گئے ۔ نیب نے قانونی معاونت کے لئے مختلف ممالک کو 21خطوط لکھے ۔ دبئی سے گلف سٹیل ملز اور ایف زیڈ ای کمپنی کی معلومات مانگی گئیں ۔ جب کہ سعودی عرب سے عزیزیہ سٹیل ملز کا ریکارڈ دینے کی استدعا کی گئی تھی ۔ برطانوی حکام سے لندن فلیٹ اور آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ مانگا گیا تھا ۔