Live Updates

عمران خان ناکام خان بن چکے ہیں ، اب آصف علی زرداری بھی ناکامی کا منہ دیکھیں گے ‘آزاد علی تبسم

اتوار 5 نومبر 2017 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان ناکام خان بن چکے ہیں اور اب آصف علی زرداری بھی ناکامی کا منہ دیکھیں گے ، پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف مل ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں اپنی حکومت کی بدترین ناکامی کو چھپانے کے لئے عمران خان اورنج لائن میٹروٹرین جیسے اہم منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں - پیپلزپارٹی سندھ سے کچرا تو صاف نہیں کرسکی ملک کی چلائی گی، 2012ء میں پہلے عمران خان نے میٹروبس کی مخالفت کی پھر اس منصوبے کی عوامی افادیت کے پیش نظر اسے اپنانے کا اعلان کیا - کیونکہ پشاور کے لوگ پکار پکار کر میٹروبس منصوبے کا تقاضا کر رہے تھے - نیازی صاحب نے چار سال تک دھرنے دیئے ، ہڑتالیں کیں ، جلوس نکالے ، شہروں کو بند کیا لیکن پشاور کے عوام کے مطالبے پر کان نہ دھرے اور میٹروبس منصوبے کی ایک اینٹ نہ لگائی- ہم نے لاہور کے عوام کو اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کے ذریعے باکفایت اور تیز رفتار سفری سہولتیں دینے کے منصوبے کا آغاز کیا تو نیازی صاحب نے اس پچ کو اکھاڑنے کا اقدام کیا - گزشتہ پونے دوسالوں سے منصوبے کے گیارہ مقامات پر کام رکا ہوا ہے اور انہوںنے اس منصوبے میں رکاوٹیں کھڑی کر کے محنت کش، کسان، مزدور ، بیوہ ، یتیم ، طالب علم اور عام شہریوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے - اب وہ 2018 ء کے انتخابات میں کس منہ سے عوام کا سامنا کریں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات