پانامہ لیکس میں 400 سے زائد لوگوں کے نام آئے ہیں مگر سزا اور تحقیقات کا عمل صرف ایک شخص تک محدود کیوں ہے
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے چیئرمین حافظ حمد الله کی میڈیا سے گفتگو
پیر 6 نومبر 2017 19:10
(جاری ہے)
پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں 400 سے زائد لوگوں کے نام سامنے آئے مگر سزا اور تحقیقات کا عمل صرف ایک خاندان اور سابق وزیراعظم تک محدود کیوں ہے، وہ سب لوگ مزے سے گھوم پھر رہے ہیں اور مزے کر رہے ہیں، کیا قانون ان کے خلاف حرکت میں نہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ دراصل آف شور کمپنیاں اسی لئے بنائی گئی ہیں تاکہ ٹیکس کا پیسہ بچایا جا سکے جبکہ دولت کو بھی چھپایا جا سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیراڈائز لیکس میں بھی سابق وزیراعظم شوکت عزیز کا نام سامنے آیا ہے، وہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ بھی رہے ہیں اور یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جب وہ وزیر خزانہ تھے تو اس وقت انہوں نے آف شور کمپنی بنائی، اب کیا پرویز مشرف اور شوکت عزیز کو ریڈ وارنٹ سے واپس لانا ممکن ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ہواوے کے وفد کی ملاقات ،پاکستان میں ڈیجیٹل کوریڈور قائم کرنے پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر اطلاعات کا خضدار میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ میں خضدار پریس کلب کے صدر سینئر صحافی محمد صدیق مینگل کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ک چلاس بس حادثہ میں اموات پر اظہار افسوس
-
مویشیوں کی کراچی میں آمد پر ان کو ہیلتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر مسائل کو حل کیا جائے گا ،سعید غنی
-
غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے محکمہ پی اینڈ ڈی کی ملٹی سیکٹرل ٹاسک فورس کوشاں ہے، ناصرحسین شاہ
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے پھر لوگ کیوں الیکشن لڑیں ‘اسد قیصر
-
کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں، عطا تارڑ
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکہ کی مذمت
-
محمد نواز شریف کا شاہراہ قراقرم پربس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
یو اے ای میں پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.