موسم سرما کے آغاز سے قبل ہی ناقص مچھلی فرائی اور فروخت کا آغاز
ْ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں ناقص مچھلی فرائی اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی گیارہ مچھلی فروش سیل ، 67 پوائنٹس کو 9 لاکھ کے جرمانے، 211 کو وارننگ نوٹس جاری باسی مچھلی یا زائد المیعاد تیل کے استعمال کرنے والوں کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا‘ اے ڈی جی آپریشنز
پیر 6 نومبر 2017 20:40
(جاری ہے)
رافیعہ حیدر کا مزید کہنا تھا کہ مچھلی کی تیاری ناقص اور استعمال شدہ تیل سے کی جا رہی تھی۔
مچھلی فروشوں کو قوانین کے مطابق کام کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ مچھلی کی تیاری میں استعمال شدہ کوکنگ آئل کے دوبارہ استعمال کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ باسی مچھلی یا زائد المیعاد تیل کے استعمال کرنے والوں کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا ایسے مافیا کی نشاندہی کے لیے ویجیلنس سیل کو پوری طرح متحرک کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی فیس بک پیج یا اپلیکشن پر رابطہ کریں۔مزید کاروائیون میں پنجاب فوڈ اتھار ٹی لاہور کی ٹیم نے خواجہ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ46 Mکوٹ لکھپت انڈسٹریل ایریا کوصفائی کے ناقص انتظامات گندے برتن دھونے والا ایریا،نوفوڈلائسنس،کیڑ ے مکوڑوں کی مو جودگی اور پہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل نا کر نے کی بنا پر سیل کر دیا۔ مزیدبرآںشاہ کمال کالونی میں واقع بسم اللہ چکن سیل سنٹرکو 1000/-، صحت کاڈا ہوٹل بھاول پور روڈ کو 2,000/-، شام نگر روڈ میں واقع احمد نان شاپ کو 1,000/-،یونس ٹکا شاپ کو 1,500/-،سوات خان ہوٹل کو 5,000/-روپے کے جرمانے کیے گئے۔پنجا ب فوڈ اتھا رٹی قصور کی ٹیم نے عمران پان شاپ اور لیاقت ہاسٹل کو ناقص صفائی، ملازمین کی میڈیکل نہ ہونے، فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی اور کھانے کی اشیاء کھلی رکھنے پر تحریری نوٹس جا ری کیے گئے ۔جبکہ ہلہ پیور فوڈ، ڈوسے ڈیری پلانٹ، فریش جوس اور لیاقت ہاسٹل کی طرف سے فوڈ لائسنس کی درخواستیں بھی آن لائن کروائی گئیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.