نوازشریف نے سیاسی جماعتوں سے نئی حلقہ بندیوں کو بروقت ممکن بنانے کیلئے 5رکنی رابطہ کمیٹی بنا دی

الیکشن 2018کا کسی صورت التوا نہیں ہونے دیں گے ،عام انتخابات کا بروقت انعقاد ممکن بنایا جائے گا،سابق وزیراعظم

پیر 6 نومبر 2017 23:40

نوازشریف نے سیاسی جماعتوں سے نئی حلقہ بندیوں کو بروقت ممکن بنانے کیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف نے سیاسی جماعتوں سے نئی حلقہ بندیوں کو بروقت ممکن بنانے کیلئے 5رکنی رابطہ کمیٹی بنا دی اور کہا کہ الیکشن 2018کا کسی صورت التوا نہیں ہونے دیں گے ،عام انتخابات کا بروقت انعقاد ممکن بنایا جائے گا۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں نواز شریف نے نئی حلقہ بندیوں کاکام ہرصورت ممکن بنانیکی ہدایت کردی اور سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئی5رکنی کمیٹی بنا دی جو سیاسی جماعتوں سے رابطہ قائم کر کے نئی حلقہ بندیوں کو ممکن بنانے کی کوشش کرے گی ۔ اس کمیٹی میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،وزیر قانون زاہد حامد ،انجینئر امیر مقام ، وزیر سیفران عبدالقادربلوچ اور سردار ایا ز صادقشامل ہیں ۔

(جاری ہے)

سیاسی جماعتوں سے تعاون نہ ملنے کی صورت میں متبادل حکمت عملی بھی تیار کر لی گئی ،چوہدری نثار بھی اجلاس میں موجود تھے اور مشورے دیتے رہے ۔ نوازشریف نے کہا کہ عام انتخابات کابروقت انعقاد ممکن بنایا جائے گا،الیکشن کاکسی صورت التوا نہیں ہونے دیں گے۔نوازشریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے معاملے پرقانونی ٹیم سے مشاورت کی اور مختلف آپشنز پر غور کیا ،قانونی ٹیم نے نوازشریف کوآج احتساب عدالت میں پیش ہونیکی تجویز دی جس کے بعد (آج) منگل کو نوازشریف کے احتساب عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :