بابا گورو نانک کے جنم دن کے موقع پر دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کی گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال یاترا کے بعد لاہور آمد
9نومبر کو سکھ یاتری گورو دوارہ روہڑی صاحب ،ایمن آباد اور گورو دوارہ دربار صاحب کرتار پور نارووال کا بھی دورہ کریںگے
منگل 7 نومبر 2017 17:10
(جاری ہے)
انہوںنے بتایا کہ چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاروق نے گورودوارہ پنجہ صاحب میں پینے کے صاف پانی اوررہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے احکامات جاری کیے جس پر یاتریوں کو درپیش مسئلہ کا فوری طور پر ازالہ کیا گیا ۔
خواتین سکھ یاتریوں نے بھی اپنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سردی کے موسم میں گرم بستر صاف ستھرا ماحول اورکھانا فراہم کیا جا رہا ہے ۔ہماری خاتون سکھ یاتری کی ڈیڈباڈی جلد اور بہتر انداز میں واپس بجھوانے کا انتظام کیا گیا جس پر ہم حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں ۔گورو دوارہ پنجہ صاحب آئے دیگر یاتریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہاں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور یہاں پاکستان میں اس مرتبہ پہلے سے زیادہ بہتر انداز میںمہمان نوازی کی جارہی ہے جبکہ بہت کچھ نیا دیکھنے کو ملا ۔سکھ یاتریوں کے اعزاز میں آج بروز ( بدھ ) کو لاہور میں تقریب منعقد ہو گی جبکہ 9نومبر کو یاتری گورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد اور گورو دوارہ دربار صاحب کرتار پور نارووال کا دورہ کریںگے اور واپس لاہور میں ایک دن قیام کے بعد 11نومبر کو سپیشل ٹرین کے ذریعے بھارت واپس جائیں گے ۔مزید تجارتی خبریں
-
دی بینک آف پنجاب ، ایس ایم ای فنانس فورم میں شامل ہوگیا
-
شہرقائد میں 12سے 14گھنٹوں کی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، ایازمیمن
-
وزیراعظم شہبازشریف کا ناکام سرکاری ادارے فروخت کرنے کا اعلان خوش آئند ہے،میاں زاہد حسین
-
فیصل بینک نے ملتان میں اپنے رینجنل آفس اور فلیگ شپ برانچ کا افتتاح کردیا
-
ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں 24 روپے کلو اضافہ
-
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کی کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار 100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا
-
100اور1500مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (کل ) ہو گی
-
پاک فوج اور قوم کا محبت، جذبات اور احترام کا رشتہ ہے،ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار 100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل دوسرے روز کم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.