وزیراعظم شہبازشریف کا ناکام سرکاری ادارے فروخت کرنے کا اعلان خوش آئند ہے،میاں زاہد حسین
سالانہ 1200 ارب روپے کی بچت ہوگی،غیرضروری ادارے ختم کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس
بدھ 15 مئی 2024 18:31
(جاری ہے)
میاں زاہد حسین نے کہا کہ ناکام سرکاری اداروں کی فروخت جتنی ضروری ہے اتنی ہی عوام کے حقوق کی حفاظت کے لئے نجی اداروں پرکڑی نظررکھنا بھی ضروری ہے کیونکہ پاکستان میں نجی شعبہ میں شامل کالی بھیڑیں منافع کے لئے بحران شروع کرتی رہتی ہیں۔
میاں زاہد حسین نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت نجکاری اورنجکاری کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں ہے بلکہ سرمایہ کاری کے ماحول کوبہتربنانا اوراس حوالے سے سہولیات اورآسانیاں فراہم کرنا ہے۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے واضح کیا کہ سرکاری ادارے چاہے نفع بخش ہوں یا خسارہ میں چلنے والے سب کی نجکاری کی جائے گی۔ انھوں نے تمام وفاقی وزارتوں کوبھی ہدایت کی ہے کہ نجکاری کمیشن سے بھرپورتعاون کریں اوراس سلسلہ میں تمام ضروری اقدامات کریں۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ بیماراداروں کی نجکاری سے ان پرضائع ہونے والا 1200 ارب روپیہ سالانہ بچ جائے گا اور عوام کو ان اداروں سے بہتر سہولیات بھی دستیاب ہو سکیں گی جو سرکاری انتظام میں چلنے والے اداروں میں ممکن نہیں۔ نجکاری کے سلسلہ میں شفافیت کواولین ترجیح دینے کی ضرورت ہے جب کہ پی آئی اے اوراسٹیل مل کی فروخت کوترجیح دی جائے تو بہتررہے گا۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں کوبیچنے کے علاوہ غیر ضروری اداروں کوختم کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے جہاں کام نہ کرنے کی تنخواہیں وصول کی جاتی ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ملاجلارحجان
-
پیاز کی قیمت پھر بے لگام، مارکیٹ میں سرکاری نرخ بھی نظرانداز
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 94پوائنٹ کمی ، 75ہزار 784پوائنٹس پر بند
-
موٹرسائیکلز اورتھری ویلرزکی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے10 ماہ میں 6.49 فیصد کی کمی
-
برائلر گوشت ، فارمی انڈوں کے نرخ مستحکم رہے
-
ایس ای سی پی نے سکیورٹیز منیجرز (لائسنسنگ اور آپریشنز) ریگولیشنز کا مسودہ رائے عامہ کے لئے جاری کر دیا
-
ملک بھرمیں سونے کی قیمت میں 500 روپےاضافہ ریکارڈ
-
ایک ماہ میں چاول کی قیمتوں میں 40 سے 70 روپے فی کلو تک کمی
-
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
-
ایس ای سی پی کا سکیورٹیز منیجرز (لائسنسنگ اور آپریشنز) ریگولیشنز کا مسودہ رائے عامہ کے لئے جاری
-
برائلر گوشت ،فارمی انڈوں کے نرخ
-
ایس ای سی پی کرپشن سے پاک ،پروفیشنل افسران پر مشتمل ادارہ ہے ‘ مقررین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.