کرنل(ر) غلام مرتضیٰ شاہ کو اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے آئندہ چار سال کے لئے صدر منتخب ہوگئے

جمعرات 9 نومبر 2017 12:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء)کرنل(ر) غلام مرتضیٰ شاہ اور رانا تنویراحمد اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے آئندہ چار سال کے لئے بالترتیب صدر اور جنرل سیکرٹری متفقہ طور پر منتخب ہوگئے، الیکشن کنوینئرکے فرائض پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد رضوان نے انجام دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس گذشتہ ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے آئندہ سا ل کے لئے نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا اور تمام عہدیدار متفقہ طور منتخب ہوئے جس میں صدر کرنل(ر) غلام مرتضیٰ شاہ ، سنیئر نائب صدر عدنان احمد، نائب صدورمیں سید لیاقت حسین بخاری، میرمشتاق احمد،محمد اکرم بھٹی، نیک محمد اور مس اقراء نسیم ، جنرل سیکرٹری رانا تنویراحمد، خزانچی عدنان سمیع، ایسوسی ایٹ سیکرٹری معین الدین اور فاطمہ ناز شامل ہیں جبکہ یاسر غفور، علینہ غازی، لاریب اسلم، محمد اسد اور محمد صدیق بنگش مجلس عاملہ کے رکن ہونگے،اس موقع پر اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدرکرنل(ر) غلام مرتضیٰ شاہ نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس آئندہ ہفتے منعقد ہوگا جس میں مختلف کمیٹیوں اوراسلام آباد گرلز نیٹ بال کپ کا اعلان کیا جائے گا۔