وزیرمال پنجاب میاں محمد عطا مانیکا نےمسلم لیگ ن چھوڑنے کی تیاری شروع کردی

شریف خاندان اپنے تکبراورغرورکے باعث اللہ کی پکڑ میں آیاہے،90فیصدارکان اسمبلی پریشان ہیں ان کاکیابنے گا،اکثرارکان ق لیگ میں واپس جائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 9 نومبر 2017 16:34

وزیرمال پنجاب میاں محمد عطا مانیکا نےمسلم لیگ ن چھوڑنے کی تیاری شروع ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 نومبر2017ء) : وزیرمال پنجاب میاں محمدعطامانیکا پارٹی چھوڑ نے کی تیاری شروع کردی ہے۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان اپنے تکبر اور غرور کے باعث اللہ کی پکڑ میں آیاہے،90فیصدارکان اسمبلی پریشان ہیں ان کاکیابنے گا،اکثرارکان ق لیگ میں واپس جائیں گے۔صوبائی وزیرمال عطا مانیکا نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ شریف خاندان تکبر کی وجہ سے اللہ کی پکڑمیں آیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن میں نوازشریف کے بعد شہبازشریف متبادل نہیں ہیں کیونکہ شہبازشریف کا نام حدیبیہ پیپرزمل اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں آیاہواہے۔عطامانیکا نے مزید کہاکہ مسلم لیگ ن میں 90فیصد پارلیمنٹرینز سوچ رہے ہیں کہ ان کا کیابنے گا۔انہوں نے کہاکہ میرے نزدیک ارکان اسمبلی کی اکثریت مسلم لیگ ق میں شامل ہوجائے گی۔واضح رہے آئندہ عام انتخابات کے پیش نظرسیاسی جماعتوں میں جوڑتوڑ کاسلسلہ شروع ہوچکاہے۔جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی پاناما کیس میں نااہلی کے بعدسیاسی مخالفین نے مسلم لیگ ن کوتوڑنے اور سیاسی طورپرکمزورکرنے کیلئے بھی کام شروع کردیاہے۔جس کے باعث موسمی پرندوں نے نئی پارٹیوں میں جانے کیلئے تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :