سی ڈی اے نے انسدادِ پولیو مہم میںاحکامات کے باوجود شرکت نہ کرنے پر ایک آفیسر کی سروس کو معطل کر دیا
جمعہ 10 نومبر 2017 21:35
(جاری ہے)
اس فریضہ سے عہدہ براہ نہ ہونے کے لیے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
ادارے کے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایڈمن آفیسر شیخ فیضان کی معطلی کے احکامات سی ڈی ای(ملازمین) سروس ریگولیشن 1992 ء کی شق8.05 کے تحت انسدادِ پولیو مہم کے دوران تربیتی پروگرام اورمہم کے دوران ذمہ داریوں کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز میں حاضر نہ ہونے کی وجہ سے غیر ذمہ دارانہ رویہ کے برتائو کی بنیاد پر کیا گیا ہے یہ معطلی آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔ معطلی سے قبل آفیسر جو تنخواہ اور مالی مراعات لے رہاتھا معطلی کے دورانیہ میں جاری رہیں گی۔ معطلی کے احکامات چیئرمین سی ڈی اے کی منظوری کے بعد جاری کیے گئے۔ اس ضمن میں اس سے قبل کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 30 اکتوبر تا02 نومبر تک جاری رہنے والی انسدادِ پولیو مہم کے دوران سرگرمیوں کے لیے 387 ملازمین اور14 زونل ہیڈ زکوذمہ داریوں سے آگاہ کرنے کے لیے تربیتی پروگرام اور ڈیوٹی کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اس ضمن میں 02 آفسران کو فوکل پرسن بھی مقرر کیا گیا تھا۔زونل ہیڈ افسران اور ملازمین کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اس ضمن میں ایچ آر ڈی ڈائریکٹوریٹ نے چیئرمین سے اور دیگر متعلقہ شعبوں نے مجاز افسران سے منظوری کے بعد یہ احکامات جاری کیے۔مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.