2018کے انتخابات میں تحر یک انصاف کلین سویپ کر یگی ‘عمران خان

مشکل وقت اپنے خاندان کے لوگ بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں ‘ہمیشہ مشکل وقت میں کامیاب ہوکر لوگوں کو دکھایاہے جب ورلڈ کپ جیت کر آیا تو نوازشر یف میرے استقبال کیلئے ایئر پورٹ پر آئے ‘28سال سے میں لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے فنڈز جمع کر رہا ہوں ‘نمل یونیورسٹی میں اب ایگری بزنس کی تعلیم سے کسانوں کی مدد کر کے دیہاتوں سے لوگوں کو غر بت سے نکالیں گے ‘ مقامی ہوٹل میں نمل یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب

جمعہ 10 نومبر 2017 23:20

2018کے انتخابات میں تحر یک انصاف کلین سویپ کر یگی ‘عمران خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) پاکستان تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ 2018کے انتخابات میں تحر یک انصاف کلین سویپ کر یگی ‘مشکل وقت اپنے خاندان کے لوگ بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں ‘ہمیشہ مشکل وقت میں کامیاب ہوکر لوگوں کو دکھایاہے جب ورلڈ کپ جیت کر آیا تو نوازشر یف میرے استقبال کیلئے ایئر پورٹ پر آئے ‘28سال سے میں لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے فنڈز جمع کر رہا ہوں ‘نمل یونیورسٹی میں اب ایگری بزنس کی تعلیم سے کسانوں کی مدد کر کے دیہاتوں سے لوگوں کو غر بت سے نکالیں گے ۔

وہ جمعہ کے روز مقامی ہوٹل میں نمل یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے عمران خان نے کہا کہ انسان کو جو ذہن سوچ سکتا ہے وہ کرنا بھی ممکن ہوسکتا ہے انسان چاند میں جانے سمیت سب کچھ ممکن ہوسکتا ہے جب میں نے نمل یونیورسٹی کی جگہ دیکھی تو میں اس دن ہی سوچ لیا کہ یہ یونیورسٹی پاکستان کی آکفسورڈ یونیورسٹی بنے گی اور انشاء اللہ یہ یونیورسٹی پوری دنیا میں ایک مقام رکھنے والی یونیورسٹی بنے گی اور تعلیم ہی لوگوں کو ہمیشہ سے اوپر لیکر جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ سب سے نمل یونیورسٹی پر پہلا بحران 2سال بعد ہی آیا مگر آج یونیورسٹی سے فارغ ہونیوالے 95فیصد طلباء کو نوکر یاں مل چکے ہیں اور یہ طلباء پاکستان کیلئے دنیا سے ریونیو لیکر آئیں گے پاکستان میں ایگر ی بزنس کی تعلیم بھی شروع کر رہے ہیں پاکستان میں آج تک ایسا کوئی ادارہ موجود نہیں ہم کسانوں کو بتائیں گے وہ کیسے اپنی فصلوں سے زیادہ سے زیادہ پیسہ کما سکیں گے اور دیہاتی لوگوں کو غر بت سے نکالنے کیلئے بھی اپنا کردار ادا کر یں گے ۔

متعلقہ عنوان :