Live Updates

خواجہ آصف دبئی کی کمپنی سے 50 ہزار درہم ماہانہ تنخواہ وصول کرتے ہیں: عمران خان کا الزام

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 نومبر 2017 21:39

خواجہ آصف دبئی کی کمپنی سے 50 ہزار درہم ماہانہ تنخواہ وصول کرتے ہیں: ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 نومبر2017ء) عمران خان کا الزام ہے کہ خواجہ آصف دبئی کی کمپنی سے 50 ہزار درہم ماہانہ تنخواہ وصول کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے پاس بھی دبئی کا اقامہ ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ خواجہ آصف دبئی کی ایک کمپنی سے 50 ہزار درہم ماہانہ تنخواہ بھی وصول کر رہے ہیں۔ عمران خان کا مزید دعوی ہے کہ نواز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی نااہل قرار دے دیے جائیں گے۔ عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف جاچکے وہ اب کبھی واپس نہیں آئیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بڑے لوگوں سے ٹیکس اکھٹا کرے گی۔ جبکہ بڑے چوروں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالیں گے ، اور لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات