وزیراعظم شاہدخاقان اور شہبازشریف کے درمیان ملاقات ، سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

نوازشریف کی اداروں کیخلاف محاذآرائی سے متعلق بات چیت،سابق وزیراعظم کوایک بارپھرعدلیہ اور اداروں کیخلاف بیان بازی سے روکاجائے گا،تاکہ سینیٹ اور آئندہ الیکشن تک پارٹی کومنظم رکھاجاسکے۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 12 نومبر 2017 20:21

وزیراعظم شاہدخاقان اور شہبازشریف کے درمیان ملاقات ، سیاسی صورتحال ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 نومبر2017ء) : مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف سے ملاقات کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لاہور پہنچ گئے،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہورایئرپورٹ پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی کااستقبال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لاہورایئرپورٹ سے سیدھا گورنرہاؤس پہنچے جہاں پرشہبازشریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات ہوئی۔

جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی اداروں کیخلاف محاذآرائی سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور شہبازشریف آج نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گے جس میں انہیں ایک بارپھرعدلیہ اور دیگراداروں کیخلاف بیان بازی سے روکا جائے گا۔ تاکہ سینیٹ اور آئندہ الیکشن تک پارٹی کومنظم رکھاجاسکے،اور اہم ترامیم کیلئے سیاسی مخالفین کوبھی ساتھ ملایا جاسکے۔واضح رہے سپریم کورٹ میں نااہلی کے بعدسے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے تاحال اداروں کیخلاف بھرپورمحاذآرائی اور بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :