پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 195.81 پوائنٹس کی کمی سے 41239.89 پوائنٹس پر بند

پیر 13 نومبر 2017 19:09

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 195.81 پوائنٹس کی کمی سے 41239.89 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 31 ارب 4 کروڑ 89 لاکھ 93 ہزار 932 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 99 کروڑ 39 لاکھ 71 ہزار 755 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 4 کروڑ 6 لاکھ 15 ہزار 20 حصص کی کمی رہی۔

تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 195.81 پوائنٹس کی کمی سے 41239.89 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 95.44 پوائنٹس کی مندی سے 21007.86 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 108.20 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 624.35 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 6.79 پوائنٹس کی کمی سے 15011.04 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 105.19 پوائنٹس کی مندی سے 19746.05 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 112.71 پوائنٹس کی کمی سے 20849.09 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 357 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 117 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 214 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 26 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی شپہائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 87.51 روپے کے اضافے سے 1859.95 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح خیبر ٹوبیکو کے حصص کی سودے بھی 40 روپے کی تیزی سے 1390 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی نیسلے پاکستان ایکس ڈی اور رفحان میز ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 150 روپے کی مندی سے 11850 روپے اور رفحان میز ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 31 روپے کی کمی سے 6969 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 30 لاکھ 44 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 32.81 روپے سے شروع ہو کر 34.50 روپے پر بند ہوئی جبکہ کے آزگارژڈ نائن کے 75 لاکھ 56 ہزار 500 ہزار حصص کے سودے 14.10 روپے سے شروع ہو کر 14.36 روپے پر ہی بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 8 کروڑ 74 لاکھ 42 ہزار 780 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 3 ارب 72 کروڑ 29 لاکھ 18 ہزار 118 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 84 کھرب 93 ارب 53 کروڑ 40 لاکھ 88 ہزار 360 روپے سے کم ہو کر 84 کھرب 62 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ 94 ہزار 428 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 117 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 3 کروڑ 5 لاکھ 96 ہزار500 حصص کا کاروبار ہوا۔