حکومت نے خیبرپختون خوا پولیس کوفاٹا میں بیجھا توتوقعات پرپورا اترے گی ،صلاح الدین محسود
خیبر پختون خواہ پولیس میں تین سالوں کے دوران ایسی اصلاحات اور قوانین واضح کر دیئے گئے ہیں جس سے پولیس اب اپنا گناہ نہیں چھپا سکتی ہے، اب شہری کسی بھی جگہ سے اپنی شکایات کے ازالہ کے لئے پولیس کے آئی جی پی تک رابطہ کر سکتے ہیں،آئی جی کا ٹانک میں محسود قبائل کے جرگہ سے خطاب
پیر 13 نومبر 2017 20:05
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہو ں گزشتہ روز دورہ ٹانک کے موقع پر ڈی پی او آفس کے ڈی آر سی ہال میں ٹانک اور محسود قبائل کے معززین علاقہ کے ایک گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جرگہ میں مولانا سینٹر صالح شاہ ،ممبر قومی اسمبلی داور خان کنڈی ،ڈی آئی جی ڈیرہ فدا حسین شاہ ، ڈی پی او شاہ نذر ،ڈپٹی کمشنر ٹانک راجہ فضل خالق،پولٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ایجنسی ظفر الا اسلام خٹک،منتخب بلدیاتی نمائندوں اورسیاسی ومذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے مقامی قائدین نے شرکت کی۔
آئی جی پی کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خواہ پولیس میں تین سالوں کے دوران ایسی اصلاحات اور قوانین واضح کر دیئے گئے ہیں جس سے پولیس اب اپنا گناہ نہیں چھپا سکتی ہے پولیس میں سات ہزار سے زائد اہلکاروں کو سزائیں دی جا چکی ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا پولیس کے اندر احتساب کا محکمہ بنایا جا رہا ہے تاکہ پولیس ناجائز طور پر کسی بھی شہری کو نہ تو ہراساں کرسکے اور نہ ہی کسی کو حبس بے جا میں قید رکھ سکے پولیس میں شکایات کے ازالہ کے لئے درخواست کا نظام ختم ہو چکا ہے اب شہری کسی بھی جگہ سے اپنی شکایات کے ازالہ کے لئے پولیس کے آئی جی پی تک رابطہ کر سکتے ہیں پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ پولیس کے کام میں بہتری لائی جا سکے انہوں نے کہا کہ ٹانک خیبر پختون خواہ کا وہ ضلع ہے جو سب سے پہلے دہشت گردی کا شکار ہوا ہے اس لئے یہاں کی پولیس کو تمام وسائل فراہم کئے جائیں گے تاکہ پولیس ڈٹ کر دہشت گردی کا مقابلہ کر سکے عوام کے تحفظ کے لئے ٹٹانک میں نئی چوکیاں اور دو نئے تھانوں کے قیام کے لئے فائل ورک مکمل ہو چکا ہے انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ اب تک تیرہ ہزار سے زائد دہشت گردوں کو پولیس پکڑ چکی ہے امن تباہ کرنے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں جن کے خلاف پولیس ،پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات ایک کر کے کاروائیاں کر رہے ہیں پولیس میں اچھی اصلاحات کی وجہ سے خیبر پختون خواہ پولیس ملک کی بہترین فورس بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان نے خیبر پختون خواہ پولیس کو دیگر علاقوں میں جانے کا حکم دیا تو پولیس فورس اس کے لئے تیار ہے کے پی کے پولیس کے حوصلے بلند ہیں وہ کسی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے دریں اثنا میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے فاٹا کے قبائلی علاقوں کو پولیس بھیجنے کا حکم دیا تو خیبرپختون خواہ پولیس حکومت کے توقعات پر پورا اترے گی۔فاٹا کے قبائلی علاقوں کے سول سکیورٹی فورسز کی از سرنو ٹریننگ دینے اور تھانہ جات و چیک پوسٹوں کے قیام کا جائزہ لیکر ہی ہم کامیابی سے کام کرسکتے ہیں۔سارے ملک میں ایک نظام ہو نا چائئے۔ان کا کہناتھاکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کے ساتھ ہونے والے افسوسناک واقع میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا اور کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے بتایا کی ڈی آئی جی ڈیرہ خود اس کیس کی نگرانی کر رہے ہیں اور جلد ہی تفتیش مکمل کر کے تفصیلات میڈیا پر جاری کر دی جائے گی عوام سوشل میڈیا پر اس واقع کی تفتیش خود نہ کریں کیونکہ پولیس آزادانہ طریقے سے کیس کی تحقیقات کر رہی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.