شمالی کوریا سے حملے کا خطرہ، امریکی نیوی نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے جنوبی کوریا کے سمندر میں مشقیں شروع کردیں

پیر 13 نومبر 2017 21:31

شمالی کوریا سے حملے کا خطرہ، امریکی نیوی نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے ..
پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) جنوبی کوریا کے سمندر میں امریکی نیوی نے مشقیں شروع کردیں۔ امریکہ کے 3طیارہ بردار جہاز پہلی بار خطے میں مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے سمندر میں امریکی نیوی نے مشقیں شروع کردیں ان مشقوں میں امریکہ کے 3طیارہ بردار جہاز پہلی بار خطے میں مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔امریکی طیارہ بردار جہازوں میں یو ایس ایس نیمٹز،رونالڈریگن اورتھیوڈور روزیولٹ شامل ہیں۔مشقوں میں جنوبی کوریا کی بحریہ بھی شامل ہے ،شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی حملے کے پیش نظر ہر صورتحال سے نمٹنے کے لئے یہ مشقیں کی جارہی ہیں۔