ڈی آئی خان میں متاثرہ لڑکی کے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے

قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت

پیر 13 نومبر 2017 22:10

ڈی آئی خان میں متاثرہ لڑکی کے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف ضابطہ فوجداری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) قومی کمیشن برائے وقار نسواں (این سی ایس ڈبلیو) نے خیبرپختونخوا کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ڈی آئی خان میں متاثرہ لڑکی کے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 354 اے کے تحت ایف آئی آر درج کرے۔

(جاری ہے)

کمیشن نے واقعہ کی ایف آئی آر میں 354، 342، 148 اور 149 کی دفعات لگائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا جس میں 354 اے کی شق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں قومی کمیشن نے پہلے ہی انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا کو چٹھی ارسال کی تھی۔ ملزمان کی مبینہ مدد کرنے پر متعلقہ ایس ایچ او کی طلبی کو سراہتے کمیشن نے صوبائی حکومت پر زور دیا ہے کہ متعلقہ ایس ایچ او فوری طور پر معطل کیا جائے اور علاقہ کے باہر سے تفتیشی افسر تعینات کیا جائے تاکہ کسی بھی ناانصافی کے امکانات کم ہوں اور سیاسی دبائو کا موقع نہ ملے۔

متعلقہ عنوان :