سعودی حکومت کی جانب سے غیر قانونی افراد کیخلاف 15 نومبر سے کریک ڈاون کے آغاز کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 13 نومبر 2017 22:32

سعودی حکومت کی جانب سے غیر قانونی افراد کیخلاف 15 نومبر سے کریک ڈاون ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2017ء) سعودی حکومت کی جانب سے غیر قانونی افراد کیخلاف 15 نومبر سے کریک ڈاون کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو دی گئی چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں غیر قانونی افراد کیخلاف 15 نومبر سے کریک ڈاون کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کریک ڈاون سعودی عرب کی تاریخ میں غیر ملکیوں کیخلاف کیا گیا سب سے بڑا آپریشن ہوگا۔ کریک ڈاون کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ اس کریک ڈاون کے باعث لاکھوں غیر ملکیوں کی سعودی عرب سے بے دخلی کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :