ارجنٹائن پارک دونوں ملکوں کی دوستی کی علامت کے طور پر بنایا گیا ہے،پارک کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے متعلقہ شعبے ، اسلام آباد کے شہری اور دوسرے ممالک کے سفارتکار بھی بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں، شیخ انصر عزیز
منگل 14 نومبر 2017 19:17
(جاری ہے)
اس موقع پر ارجنٹائن کے پاکستان میں سفیر آئیون آئیونزوک کے علاوہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے افسران بھی موجود تھے۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ پاکستان اور ارجنٹائن دوستی کے مضبوط بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔
یہ دوستی معاشی ، اقتصادی ،ثقافتی اور دیگر شعبوں پر محیط ہے اور ارجنٹائن پارک دونوں ممالک کی دوستی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بعدمیٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی ) کا قیام عمل میں آیا اور اسلام آباد کی تعمیر و ترقی کی ذمہ داری منتخب نمائندوں کو سونپی گئی۔ اس لیے وفاقی دارالحکومت کو ماڈل اور مزید سر سبز و شاداب شہر بنانے کا کام ایک چیلنج سے کم نہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم سب مل کر اسلام آباد کو نہ صرف سر سبز و شاداب بنائیں کے بلکہ اس کو دنیا کا خوبصورت ترین دارالخلافہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ نجی شعبے کو باقاعدہ طور شہر کو خوبصورت بنانے کے عمل میںشامل کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف کھیلوں کے میدانوں، گرین بیلٹس، پارکوں ،رائونڈ ابائوٹس اور دیگر جگہوں کو نجی شعبے کے تعاون سے اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ مزید سہولیات کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ اس موقع پرارجنٹائن کے پاکستان میں سفیر آئیون آئیونزوک (H.E Mr. Ivan Ivanissevich) نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی کی علامت کے طور پر ارجنٹائن پارک 1973 ء میں ڈویلپ کیا گیا ۔ اس سے قبل 1968 ء میں ارجنٹائن میں ایک سکو ل کو اسلامک ریپبلک پاکستان کا نام دیا جا چکا ہے جو دونوں ممالک کی دوستی اور باہمی بھائی چارے کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جکرنڈا اور بدھا کے پودے لگا رہے ہیں جو شمال مشرقی ارجنٹائن میں پائے جاتے ہیں جو مستقبل قریب میں اس پارک کو مزید خوبصورت بنائیں گے۔ میئر اسلام آباد نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ وہ لگائے گئے پودوں کی نشو ونما کو یقینی بنانے کے لیے مناسب انتظام کریں۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.