نیب نے اسحاق ڈار کی مزید دو جائیدادیں منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا

اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی تحقیقات میں دو نئی جائیدادیں سامنے آئی ہیں ،ْ عدالت منجمد کر نے کا حکم دے ،ْ نیب کی استدعا

منگل 14 نومبر 2017 19:26

نیب نے اسحاق ڈار کی مزید دو جائیدادیں منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) نیب نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مزید دو جائیدادیں منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو نیب پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی تحقیقات میں دو نئی جائیدادیں سامنے آئی ہیں،یہ جائیدادیں اسحاق ڈار،ان کی اہلیہ،کمپنیز کے نام پر تھیں جو بعد میں ٹرسٹ کو منتقل کی گئیں،ایک جائیداد ایم ایم عالم روڈ گلبرگ تھری لاہور میں واقع ہے،یہ جائیداد ہجویری فاونڈیشن کے نام پر ہے،دوسری جائیداد پلاٹ نمبر 33اور34ہالیڈے پارک علی رضا آباد رائیونڈ روڈ پر واقع ہے،یہ پلاٹ ہجویری ٹرسٹ کے نام پر ہے، چیئرمین نیب نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ان جائیدادوں کو منجمد کرنے کا حکم دیا،ان جائیدادوں کو کسی اور کے نام منتقل کرنے یا بیچنے کے خدشات موجود ہیں ،ْنیب نے استدعا کی کہ عدالت ان دو جائیدادوں کو منجمد کرنے کے نیب کی فیصلے کی توثیق کرے۔

متعلقہ عنوان :