گورنر سندھ سے بر طانیہ کی نجی یونیورسٹی کے سی ای او کی ملاقات، صوبے میں تعلیمی امور پر تبادلہ خیال کیا
اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں ہر ممکن تعاون فراہم کررہے ہیں، گورنر سندھ وقت کے ساتھ ترجیحات کی تبدیلی اور ترجیحات کی تبدیلی ساتھ ساتھ علمی ضروریات اور عہد حاضر کے مطابق نصاب کی تشکیل سے ترقی کی دوڑ میں شامل ہوا جا سکتا ہے ،صوبہ کی جامعات کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات قومی خدمت اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کررہے ہیں،گفتگو
منگل 14 نومبر 2017 20:58
(جاری ہے)
اس موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لائ کے وائس چانسلر قاضی خالد علی اور مشاہد زبیری بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وقت کے ساتھ ترجیحات کی تبدیلی اور ترجیحات کی تبدیلی ساتھ ساتھ علمی ضروریات اور عہد حاضر کے مطابق نصاب کی تشکیل سے ترقی کی دوڑ میں شامل ہوا جا سکتا ہے ،صوبہ کی جامعات کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات قومی خدمت اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی یونیورسٹیز کو معیار تعلیم میں دنیا بھر میں منفرد مقام حاصل ہے، پاک برطانیہ یونیورسٹیز کے مابین دو طرفہ تعاون ، علمی ماہر ین کے وفود کے تبادلوں ، باہمی مقالوں اور علمی موضوعات پر مشاورت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ عصر حاضر سے ہم آہنگ نصاب کی تیاری اور طالب علموں کی علمی ضروریات پوری کرنے میں اہم ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سمیت پورے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے اس ضمن میں وزیر اعظم پاکستان نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ اسکیم متعارف کرائی، جس سے نوجوانوں کو زبردست فائدہ حاصل ہورہا ہے ، نوجوان لیپ ٹاپ کے ذریعہ دور جدید میں ہونے والی تبدیلیوں سے نہ صرف آشنا ہو رہے ہیں بلکہ ان میں بھی اس طرح کی تحقیق میں حصہ لینے کی بھرپور دلچسپی بھی ابھر رہی ہے ، مثبت اشاریوں کے باعث وزیر اعظم پاکستان نے اس اسکیم کا دائرہ کار کو مزید بڑھادیا ہے جبکہ صوبہ کی جامعات میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے ہو نہار طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کو اپنے والدین کے ساتھ گورنر ہا?س میں مدعو کیا جارہا ہے تاکہ دیگر طالب علموں میں بھی اعلیٰ تعلیم کے حصول اور نمایاں کارکردگی کا جذبہ ابھا را جاسکے۔ملاقات میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے بتایا کہ پاکستانی یونیورسٹیز میں معیار تعلیم کے فروغ کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل قدر ہیں با الخصوص صوبہ سندھ کی جامعات میں بھی اعلیٰ تعلیم کے فروغ ،علمی ضروریات اور قومی تقاضوں کے مطابق نصاب کی تیاری کے ضمن میں ہونے والی پیش رفت خوش آئند ہے اس ضمن میں شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لائ سرفہرست ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.