ایس ایس جی سی نے ایل این جی کی فراہمی بہتر بنانے کے لئے جامع حکمت عملی تیار کر لی

بدھ 15 نومبر 2017 12:17

ایس ایس جی سی نے ایل این جی کی فراہمی بہتر بنانے کے لئے جامع حکمت عملی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے ایل این جی کی فراہمی بہتر بنانے کے لئے ایک جامع حکمت عملی تیار کرلی ۔

(جاری ہے)

ایس ایس جی سی کے ذرائع کے مطابق ایل این جی کی مستقبل میں طلب بڑھنے کا امکان ہے اس لئے گیس کی طلب اور رسد میں فرق دور کرنے اور ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ایل این جی کی فراہمی کی صورتحال کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور ایس ایس جی سی نے آر ایل این جی کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل دور کرنے کے لئے گیس پائپ لائن کی تمیعر کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صنعتوں کو ایل این جی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور مستقبل میں صنعتوںکو بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔ اس کے علاوہ گیس چوری کی روک تھام کے لئے بھی سخت اقدامات کئے جارہے ہیں اور نئے قانون کے مطابق گیس چوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے جبکہ مختلف علاقوں سے گیس کے پریشر میں کمی کی شکایات کے ازالے کے لئے بھی متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔