حکومت تجارتی معاہدوںسے متعلق جھگڑے حل کرنے کیلئے نئی قانون سازی کر رہی ہے جو اس سال دسمبر تک تیار ہو جائے گی،
وزارت کامرس اور ٹیکسٹائل قائمہ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ مشورے کے بعد پارلیمنٹ میں منظوری کے لئے پیش کر دیا جائے گا نئی قانون سازی کے بعد ایک ایسا سسٹم بنایا جائے گا، جس کے تحت کم سے کم وقت میں تجارت سے متعلق پاکستانی اور بین الاقوامی کاروباری حضرات یا کمپنیوں کے ساتھ پیدا ہونے والے جھگڑے جلد ختم ہو جائیں گے، اس طرح سے پاکستان کی تجارت کو فائدہ ہوگا، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ
بدھ 15 نومبر 2017 20:10
(جاری ہے)
جس میں چوہدری اسد الرحمان، شاہین شفیق، میاں محمد رشید، طاہرہ اورنگ زیب، زیب جعفر، مخدوم سید علی حسن گیلانی، شازیہ مری، مسرت احمد زیب، ساجدہ بیگم، ڈاکٹر فوزیہ حمید اور الحاج شاہ جی گل آفریدی کے علاوہ وزارتِ تجارت کے سیکرٹری محمد یونس ڈاگاہ اور وزارتِ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
وزارتِ تجارت کے سیکرٹری نے کمیٹی کے ارکان کو بتایا کہ تجارتی معاہدوں سے متعلق جھگڑوں کے جلدی حل نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کی تجارتی سر گرمیاں متاثر ہورہی تھیں، اس لئے یہ ضروری سمجھا گیا کہ ان کو جلد سے جلد حل کیا جائے تاکہ پاکستان کی تجارت میں ترقی ہو۔ اس کے لئے وزارتِ تجارت نے بین الاقوامی سطح پر رابطے کرکے، ایک ایسا سسٹم بنایا جا رہا ہے جس میں بین الاقوامی سطح پر مانے جانے والے قوائدو ضوابط کے مطابق پاکستان اور غیر ملکی سرمایہ کاروں، اور تاجروں کے مسائل اور جھگڑے آسانی سے حل ہو سکیں گے۔ کمیٹی کے ارکان کو بتایا گیا، کہ پاکستان کا اس وقت تجارت سے متعلق جھگڑے حل کرنے کے سلسلے میں پاکستان 157 پوزیشن پر ہے، اور نئی قانون سازی کے بعد پاکستان کی پوزیشن بہتر ہو سکے گی۔ کمیٹی کو بتایا گیا، کہ اس وقت مختلف ملکوں میں تین سو سے زیادہ کیسز زیرِ التواء ہیں۔ قائمہ کمیٹی کے ارکان کو بتایا گیا کہ پاکستان میں جلد ہی ای۔کامرس بھی شروع کی جائے گی، تاکہ ہر چیز کا کمپیوٹر میں ریکارڈ محفوظ رہ سکے۔، اور اس کی مدد سے تجارت سے متعلق تمام مسائل بھی آسانی سے حل ہو سکیں۔ کمیٹی کے چیر،ْمین سراج محمدخان نے تجارت سے متعلق جھگڑوں کے حل کے لئے وزارتِ تجارت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے۔ کہا کہ ان سفارشات کو تیار کرکے، کمیٹی کے ارکان کے ساتھ مشورہ کرکے ، ان کی رائے لیکرپارلیمنٹ میں پیش کی جائے۔ تاکہ ایک اچھا سسٹم بنایا جاسکے اور پاکستان کی تجارت کو بھی فروغ ہو سکے۔ ارکانِ کمیٹی نے کہا کہ نئی قانون سازی میں کوشش کی جائے ۔ کہ تمام صوبوں کی مناسب نمائندگی ہو ۔ اور کسی بھی صوبے کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.